ایک ایکسیڈینٹ نے میری زندگی بدل دی۔۔۔ معروف اداکارہ عائشہ عمر نے اپنی زندگی کا یادگار واقعہ پیش کر دیا

" >

کراچی (ویب ڈیسک) ٹی وی کے مشہور ترین مزاحیہ سیریل بلبلے سے مشہور ہونے والی اداکارہ عائشہ عمر نے نجی ٹی وی نیوز چینل کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے اس بات کا انکشاف کیا کہ ایک ایکسیڈینٹ نے ان کی زندگی کو بدل کر رکھ دیا، مجبوریوں کی وجہ سے زیادہ ڈراموں میں کام نہیں کرتی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی شوبز انڈسٹری کی نامور فنکارہ عائشہ عمر کا کہنا ہے کہ ایکسیڈنٹ نے میری زندگی بدل دی۔ عائشہ عمر نے انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ میری کچھ مجبوریاں ہیں کہ میں بہت زیادہ فلموں اور ڈراموں میں کام نہیں کرسکتی، ابھی بھی ایکسیڈنٹ کے کچھ زخم باقی ہیں، مجھے ایکسیڈنٹ سے قبل بالکل نہیں معلوم تھا کہ بے چینی کیا ہوتی ہے، لوگوں سے سنتی تھی تو عجیب لگتا تھا، خود پر گزری تو بے چینی کا مطلب سمجھ میں آ یا۔ ایک سوال کے جواب میں ’ٹوٹی فروٹی‘ فیم فلم اسٹار عائشہ عمر نے بتایا کہ میں نے کچھ فیصلے غلط کئے، دو تین فلمیں چھوڑ دیں تھیں، جس کا مجھے افسوس ہے میری ایک فلم ’رہبرا‘ بدقسمتی سے مکمل نہیں ہو سکی تھی، اب اس فلم کی شوٹنگ شروع ہوری ہے۔ فلم ’رہبرا‘ سے متعلق بات کرتے ہوئے عائشہ عمر نے کہا کہ میرا کردار اس فلم میں بہت دلچسپ ہے۔ عائشہ عمر نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ وہ اداکاری، گلوکاری ماڈلنگ اور کمپیئرنگ سب کام کرتی ہیں، وہ ایک ورسٹائل فنکارہ ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جب بہت باتیں کرنے کو دل چاہتا ہے تو کمپیئرنگ کرنے لگتی ہوں اور جب موسیقی کے رنگ بکھیرنے کو جی چاہتا ہے تو گانا شروع کر دیتی ہوں، اب میری ساری توجہ فلموں اور ڈراموں پر ہوگی۔ انٹرویو کے دوران عائشہ عمر سے سوال کیا گیا کہ آپ کی تصویروں پر بہت تنقید کی جاتی ہے، تو آپ کا کیا ردعمل ہوتا ہے؟ اس سوال کے جواب میں عائشہ عمر نے مسکراتے ہوئے بتایا کہ حسد کرنے والے مجھ سے بہتر پیار کرتے ہیں، جیلیسی میں بھی پیار چھپا ہوتا ہے، میں اس کو بھی انجوائے کرتی ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں