’’موجیں ہی موجیں ۔۔۔‘‘ حکومت نے کتنے لاکھ افراد کے روزگار کے لیے دبنگ قدم اٹھا لیا؟ نوجوانوں کے کام کی خبر

" >

لاہور(ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ صوبے میں صنعتکاری اورسرمایہ کاری کو فروغ دینے کیلئے ہر ممکن اقدام کیا جائے گا۔ صنعتی سیکٹر کے فروغ کیلئے سپیشل اکنامک زونز بنائے جا رہے ہیں ۔ ان زونز میں صنعتکاروں کو انڈسٹری لگانے پر خصوصی مراعات دی جائیں گی اور نئے صنعتی زونز

کے علاوہ پرانی انڈسٹریل اسٹیٹس کو بھی ڈویلپ کیا جائے گا۔وہ وزیراعلیٰ آفس میں اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے جس میں صوبے میں صنعتی عمل کو تیز کرنے کیلئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نئی صنعتیں لگانے کے لئے فائل کسی جگہ رکے گی نہیں۔صوبے میں صنعتوں کی زوننگ کیلئے ہدایات جاری کردی گئی ہیں اور اس ضمن میں کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جو صنعتوں کی زوننگ کے حوالے سے جامع سفارشات پیش کرے گی۔انہوں نے کہا کہ صنعتکاری کا عمل تیز ہونے سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے اور سرمایہ کاری بڑھے گی۔ تحریک انصاف کی حکومت کاروبارمیں آسانیاں پیدا کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کررہی ہے ۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ صوبے میں صنعتکاری اورسرمایہ کاری کو فروغ دینے کیلئے ہر ممکن اقدام کیا جائے گا۔ سرمایہ کا روں اورصنعتکاروں کو ہرممکن سہولتیں دیںگے۔ پاکستان میں کاروباری ماحول بہتر ہواہے۔ حکومت چھوٹی صنعتوں کے فروغ کیلئے انقلابی نوعیت کے ا قدامات کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ معیشت کی ترقی صنعت اور کاروبار کے استحکام سے مشروط ہے۔ نئی انڈسٹریل پالیسی پنجاب میں صنعتوں کے فروغ کیلئے گیم چینجر ثابت ہوگی اور چند سال میں صوبے بھر میں 15لاکھ سے زائد ہنر مند افراد کیلئے روزگار کے مواقع میسر ہوںگے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکنیکل ایجوکیشن کے بعد طلبہ کو انڈسٹریز میں آن لائن ٹریننگ کرائی جائے گی۔صوبائی وزیر صنعت و اطلاعات میاں اسلم اقبال، چیف سیکرٹری، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ پنجاب، سیکرٹری صنعت، سیکرٹری خزانہ اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں