مجھے دھمکیاں دی جارہی ہیں کہ۔۔۔۔وکیل کی بد سلوکی کا نشانہ بننے والی لیڈی کانسٹیبل کے ساتھ کیا کارروائی ڈال دی گئی ؟فائزہ نواز نے خود ہی بتا دیا

" >

لاہور(ویب ڈیسک )وکیل کی بدسلوکی کا شکار لیڈی کانسٹیبل فائزہ نواز نے کہا ہے کہ جب عزت نفس پر حملہ ہو تو کوئی لڑکی خاموش نہیں رہ سکتی، ملازمت سے استعفیٰ نہیں دیا، دھمکیاں دی جارہی ہیں، تحفظ فراہم کیا جائے۔لاہور میں پی ٹی آئی کی رہنماو¿ں کے ہمراہ نیوز کانفرنس میں فائزہ نواز نے کہا کہ نہ

سیاست کر رہی ہوں نہ اپنے محکمے کی طرف سے بول رہی ہوں۔لیڈی کانسٹیبل نے اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی تفصیل بتاتے ہوئے بتایا کہ دوپہر ایک بجے میں ڈیوٹی پر تھی، وکیل نے وہاں آکر اپنی کار پارک کردی، منع کیا تو وکیل صاحب غصے میں آ گئے اور گالیاں دینا شروع کر دیں، میں نے وکیل سے کہا کہ آپ پڑھے لکھے ہیں، اتنے میں وکیل نے تھپڑ مار دیا۔لیڈی کانسٹیبل نے مزید بتایا کہ مجھے بچانے والا کوئی نہیں تھا، میں ڈی ایس پی کے دفتر گئی اور سارا واقعہ بتایا۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق سی سی پی او لاہور بی اے ناصر نے کہا ہے کہ زیر حراست یا گرفتار ملزموں کے بھی حقوق ہوتے ہیں،کوڈ آف کنڈکٹ اور آئی جی پولیس کی ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنائیں گے،تشدد یا بدسلوکی کرنے والے پولیس افسروں کا کسی پلیٹ فارم پر دفاع نہیں کروں گا بلکہ سخت کارروائی کی جائے گی۔پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں ایک اعلی سطح اجلاس کی صدارت کرتے ہوئےسربراہ لاہور پولیس نے عشرہ محرم بالخصوص یوم عاشور پر فول پروف سیکیورٹی یقینی بنانے پر تمام پولیس افسروں اور جوانوں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ عوام نے یوم عاشور پر لاہور پولیس کے اچھے ٹیم ورک پر اعتماد کا اظہار کیا ہے،اچھی کارکردگی پر وزیراعلیٰ پنجاب اور آئی جی پولیس کی شاباش لاہور پولیس کے لئے اعزاز ہے۔ انہوں نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ یوم عاشور پر پولیس سکیورٹی ڈیوٹی کے ساتھ ساتھ شہریوں کی خدمت بھی کرتی رہی،شہریوں کے ساتھ حسن سلوک سے پولیس کے بارے میں اچھا پیغام گیا،عوام کی جان ومال کا تحفظ اور خدمت پولیس کا اولین فرض ہے،محرم الحرام کے جذبے کو آئندہ بھی برقرار رکھنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ تھانوں میں شہریوں اور ملزموں سے بدسلوکی پر زیرو ٹالرنس ہے،پریشانی یا مصیبت کے وقت تھانے آنے والوں کے ساتھ محبت اور ہمدردی سے پیش آئیں۔اجلاس میںڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن انعام وحید، سی ٹی او کیپٹن (ر) ملک لیاقت، ایس ایس پی ایڈمن اطہر وحید، ایس ایس پی آپریشنز اسماعیل کھاڑک، ڈویژنل ایس پیز، تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں