عمران خان اور تحریک انصاف ناکام ، اب کیا ہو گا ۔۔۔؟ اسلام آباد میں آج کل کونسی افواہ گردش کر رہی ہے ؟ تہلکہ خیز خبر سامنے آگئی

" >

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پیپلز پارٹی کے سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہاہے کہ اسلام آباد میں یہ افواہیں گردش کررہی ہیں کہ کوئی ایسا انتظام تلاش کرنے کی کوشش کی جارہی ہے کہ پاکستان کی معیشت کو سنبھالنے اور نظام کو ٹھیک کرنے کیلئے فارمولا تلاش کیا جائے ۔ جیونیوز کے پروگرام

”آپس کی بات “میں گفتگو کرتے ہوئے مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ اسلام آباد میں یہ افواہیں گردش کررہی ہے کہ کوئی ایسا انتظام تلاش کرنے کی کوشش کی جارہی ہے کہ پاکستان کی معیشت کو سنبھالنے اور نظام کو ٹھیک کرنے کیلئے کو ئی فارمولا تلاش کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے جو وعدے عوام کے ساتھ کئے تھے ان میں سے کوئی ایک بھی پورا نہیں کرسکی ۔ اس وقت ہرطبقے کی زندگی مشکل بنی ہوئی ہے جس پر اپوزیشن نے بارہا توجہ دلائی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایسے حالات میں ہم یہ سمجھتے ہیں کہ اس طرح اس نظام کوجاری رکھنا مشکل ہوجائے گا ۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق اعجاز چودھری تحریک انصاف پنجاب کی صدارت بچانے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی نعیم الحق نے اعجاز چودھری کو بطور صدر پی ٹی آئی پنجاب ذمہ داریاں جاری رکھنے کی ہدایت کر دی ہے۔ خیال رہے کہ چند روز سے خبریں گردش کر رہی تھیں کہ تحریک انصاف نے پنجاب کی تنظیم کوتحلیل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور فیصلہ پنجاب کی تنظیم کی جانب سے وزیراعلیٰ عثمان بزدارکو پارٹی سیکریٹریٹ طلب کرنے پرکیا گیا۔ کہا جارہا تھا کہ مرکزی قیادت نے وزیراعلیٰ عثمان بزدارکو پی ٹی آئی سیکریٹریٹ بلوانے کا سخت نوٹس لیا اور وزیراعلیٰ پنجاب کو پی ٹی آئی سیکریٹریٹ بلانے پر کور کمیٹی کے اراکین برہم ہوئے اور کہا کہ ارکان اسمبلی کو بھی بار بار اسمبلی سیکریٹریٹ آنے کا کیوں کہا جاتا ہے؟ اراکین اسمبلی نے کور کمیٹی میں صدر پی ٹی آئی پنجاب کے رویے کے خلاف شکایات کیں، اور کہا کہ پی ٹی آئی پنجاب کی قیادت حلقوں میں مداخلت کر رہی ہے جس کے بعد یہ خبریں آئیں کہ اعجاز شاہ سے پی ٹی آئی پنجاب کی صدارت واپس لینے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے تاہم اب اس بات کی تردید ہو گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں