وینس فلم فیسٹیول کا آغاز۔۔۔ دنیا کے کون کون سے مشہور اداکار اور اداکارائیں اس میں شریک ہونگے ؟

" >

روم(ویب ڈیسک) اٹلی میں 76 ویں وینس فلم فیسٹیول کی رنگا رنگ تقریبات کا آغاز ہو گیا۔وینس فلم فیسٹیول کی شاندار افتتاحی تقریب میں غیر ملکیوں کے علاوہ کئی ہالی ووڈ اداکاروں نے بھی شرکت کی۔وینس میں ہونے والا فلمی میلہ نہ صرف دنیا کا قدیم ترین فلم فیسٹیول ہے بلکہ کانز ور برلن فیسٹیول کے بعد تیسرا بڑا فیسٹیول بھی مانا جاتا ہے۔7 ستمبر تک جاری رہنے والے 76 ویں وینس فلم فیسٹیول میں شرکت کے لیے دنیا بھر سے فلمی ستارے، ہدایت کار، گلوکار، موسیقار، ڈانسرز، پروڈیوسرز، فوٹوگرافرز اور فلمی ناقدین اٹلی پہنچ گئے ہیں۔ہر سال کی طرح اس سال بھی فیسٹیول میں 4 درجن سے زائد فلمیں دیکھی جائیں گی۔برطانوی گلوکارہ میل بی فیسٹیول کے پہلے روز ’’دی ٹروتھ‘‘ نامی فلم کی نمائش کے لیے پہنچیں اور جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والی ماڈل کینڈس سوینپول اس فیسٹیول کا حصہ بنیں۔اطالوی اداکارہ اور فیسٹیول کی اسپانسر ایلسانڈرا میسٹرنرڈی بھی ایونٹ کے پہلے روز اداکار روس ماکول کے ہمراہ فیسٹیول میں شریک ہوئیں۔ امریکی ماڈل صوفیہ رچی نے ایونٹ کے پہلے روز اپنے انداز سے سب کا دل جیت لیا۔ اٹلی میں جھیلوں کا خوبصورت شہر وینس فلمی دنیا کے سب سے قدیم میلے کے آغاز کے ساتھ ہی ستاروں کی کہکشاں سے سج گیا۔ دنیا بھر سےفلمی ستارے میلے میں شرکت کیلئے کشتیوں کے ذریعے پہنچ رہے ہیں۔مشہور ڈیزائنرز کے ملبوسات زیب تن کیے حسین ماڈلز بھی میلے میں چار چاند لگا رہی ہیں۔ڈانسرز ، پروڈیوسرز ، ہدایت کار،کوریوگرافرز بھی میلے میں شرکت کر رہے ہیں۔اپنے من پسند اداکار اور اداکاراؤں کی ایک جھلک دیکھنے فینز کی بڑی تعداد بھی میلے کا رخ کر رہی ہے۔ جبکہ کئی لوگوں نے تو ریڈ کارپٹ پر اپنے پسندیدہ ماڈلز کے ساتھ خوب تصویریں بھی بنوائیں۔ وینس فلم فیسٹیول کا آغاز فرانسیسی جاپانی فلم ’دی ٹروتھ‘ سے ہوا۔ پاکستانی فلم ساز صائم صادق کی فلم ’ڈارلنگ‘ کی بھی میلے میں نمائش کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں