اب بیرون ملک جانے کے لیے ویزے کی کوئی ضرورت نہیں ۔۔۔۔ عمران حکومت نے پاکستانیوں کو سب سے بڑی خوشخبری دے دی

" >

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستانیوں کے لیے اچھی خبر آ گئی ہے۔ دُنیا کے بہت سے ممالک ایسے ہیں جہاں جانے کے لیے پاکستانیوں کو پہلے سے ویزہ نہیں لینا پڑے گا۔ کچھ ممالک ایسے ہیں جہاں جانے کے لیے پاکستانیوں کو کسی ویزہ کی ضرورت نہیں، جبکہ بعض ممالک ایسے ہیں جن کے ایئرپورٹس پر پہنچنے پر ہی

پاکستانیوں کے پاسپورٹ پرویزہ لگا دیا جائے گا۔یقینا ہر کوئی ان ممالک کے بارے میں جاننا چاہے گا ۔ ایشیائی ممالک میں کمبوڈیا، مالدیپ، نیپا، تیمور لیسٹے ایسے ممالک ہیں جو پاکستانیوں کو اپنے مُلک میں پہنچنے پر فوری طور پر ویزہ فراہم کر دیتے ہیں۔ اگر افریقہ کی بات کی جائے تو کیپ وردے آئی لینڈ، کومورس آئی لینڈز، گنی بساؤ، کینیا، مڈغاسکر، موریطانیہ، موزمبیق، روانڈا ، سیشلیز، صومالیہ، تنزانیہ، ٹوگو، یوگینڈا کے علاوہ سمندری جزائر کُک آئی لینڈ، میکرونیسا، نیئو، پلاؤ آئی لینڈ، سیمووا، ٹوالو، وینوآتومیں بھی پاکستانیوں کو ان ممالک کے ایئرپورٹس پر اُترتے ساتھ ہی انٹری کا ویزہ مِل جاتا ہے۔پاکستانیوں کو ایسی سہولت دینے میں کیربیئن جزائربھی اس فہرست میں شامل ہیں۔اس خطے میں ڈومینیکا، ہیٹی، مونٹسیرٹ، سینٹ ونسنٹ اینڈ دی گرینیڈینس، ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو کی جانب سے پاکستان والوں کو یہ سہولت دی گئی ہے۔ جبکہ خلیجی ممالک میں پاکستانیوں کو یہ سہولت صرف قطر کی جانب سے فراہم کی گئی ہے کہ موقع پر پہنچتے ہی ویزہ مِل جاتا ہے۔ یہ اعداد و شمار انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے مرتب کیے گئے ہیں ۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق پاک بھارت کشیدگی کے باعث شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کا دورہ پاکستان منسوخ ہونے کا امکان ہے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان مسئلہ کشمیر کی موجودہ صورتحال کے باعث برطانوی شہزادے ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن کا دورہ پاکستان خطرے میں پڑ گیا ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق پاکستان بھارت کی موجودہ کشیدہ صورتحال کی وجہ سے برطانوی دفتر خارجہ کی جانب سے ڈیوک اور ڈچز آف کیمبرج کو پاکستان نہ جانے کی ہدایات دی جا سکتی ہیں۔واضح رہے کہ شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن کو رواں برس موسم خزاں میں پاکستان آنا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں