بریکنگ نیوز : مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے امریکہ بہادر نے بھارت کو بڑا حکم جاری کر دیا

" >

اسلام آباد (ویب ڈیسک) امریکہ نے کہاہے کہ کشمیر پر ہمارا موقف تبدیل نہیں ہوا ، مقبوضہ کشمیر میں گرفتاریوں پر تشویش ہے ، غیر قانونی گرفتاریوں سے گریز کیا جائے ۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ پاک بھارت معاملے پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور مقبوضہ کشمیر سے متعلق ہمارا موقف تبدیل

نہیں ہوا ، فریقین معاملے پرتحمل کا مظاہرہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ جنوب مشرقی ایشیاءسے مسلسل رابطے میں ہیں اور پاکستان اور بھارت سے بھی مختلف امور پررابطے میں ہیں ، مقبوضہ کشمیر میں پیش رفت کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں گرفتاریوں پر تشویش ہے ، جموں و کشمیر میں غیر قانونی گرفتاریوں سے گریز کیا جائے ۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق جنوبی ایشیا کے لیے امریکی نگران نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز نے ایسی خبروں کو مسترد کر دیا ہے کہ بھارت نے جموں و کشمیر کی نیم خود مختیار حیثیت ختم کرنے سے قبل واشنگٹن حکومت کو اعتماد میں لیا تھا۔سینیئر امریکی سفارتکار ایلس ویلز نے بدھ سات اگست کو اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ بھارت نے جموں و کشمیر کی نیم خود مختیار حیثیت ختم کرنے سے قبل امریکا سے اس منصوبے کو شیئر نہیں کیا تھا۔ ویلز اس وقت پاکستان کا دورہ کر رہی ہیں، جس دوران وہ پاکستانی حکام کے ساتھ کشمیر کے حوالے سے سیر حاصل گفتگو بھی کریں گی۔یو ایس بیورو برائے جنوبی و وسطی ایشیائی امور کے ٹوئٹر ہینڈل سے جاری کیے گئے اس ٹوئیٹ کے مطابق میڈیا میں آنے والی خبروں کے برعکس، بھارتی حکومت نے جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حییثت کو ختم کرنے سے قبل امریکی حکومت سے نہ تو مشاورت کی اور نہ ہی اس کے بارے میں اطلاع دی۔ امریکی حکام نے اس ٹوئٹ کو ایلس ویلز کے حوالے سے جاری کیا ہے۔بھارتی میڈیا نے ملکی وزیر خارجہ جے شنکر کے حوالے سے رپورٹ کیا تھا کہ یکم اگست کو امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کو اس منصوبے کے بارے میں آگاہ کر دیا گیا تھا۔ بھارتی میڈیا رپورٹوں سے معلوم ہوتا ہے کہ اس تناظر میں امریکی اور بھارتی حکام کے مابین متعدد مرتبہ گفتگو ہوئی۔بھارتی میڈیا میں ایسے دعوے بھی کیے گئے کہ فروری میں پلوامہ حملے کے بعد بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول نے اپنے امریکی ہم منصب جان بولٹن کو فون کر کے کہا تھا کہ نئی دہلی حکومت کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کو ختم کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں