انسان کا سب سے بڑا دشمن کون؟معروف اداکار علی ظفر ایک انوکھے ٹویٹ کے ساتھ میدان میں آ گئے

" >

لاہور( ویب ڈیسک ) سپر اسٹار علی ظفر نے قلم دوات سے دوستی کر لی، انسان کے سب سے بڑے دشمن کا نام بتا دیا۔ تفصیلات کے مطابق فلم اسٹار اور معروف سنگر علی ظفر نے ٹویٹ کیا ہے۔ جس میں انھوں نے اردو میں‌ لکھی چند سطریں شیئر کیں۔ دلچسپ امر

یہ ہے کہ یہ سطریں رائج طریقہ کار کے بجائے قدیم انداز میں، قلم اور دوات کی مدد سے ایک خاص طرح کے کاغذ پر لکھی گئی ہیں، جو کلاسیکی شعرا کی بیاض سے مماثل ہے۔ اپنی تحریر میں سپر اسٹار نے لکھا کہ انسان کی سب سے بڑی دشمن اس کی میں، یعنی انا ہوتی ہے۔ انھوں نے مزید لکھا کہ سچ کی سب سے بڑا ساتھی، اس کی خاموش صدا ہوتی ہے۔ جو بنا کہے سب کہہ جاتی ہے۔ اس ٹویٹ کو دیکھ کر یوں‌ لگتا ہے کہ علی ظفر کا رجحان شاعری کی جانب بڑھ رہا ہے۔ متوقع ہے کہ جلد وہ اس ضمن میں مزید ٹویٹ کریں گے۔ خیال رہے کہ دیگر اسٹارز کی طرح علی ظفر بھی ٹویٹر پر خاصے متحرک ہیں۔ وہ ماضی میں‌ بھی اپنی چند تحریریں شیئر کر چکے ہیں۔ ماضی میں انھوں‌ نے موصول ہونے والی کتب سے متعلق بھی ٹویٹ کیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں